12 اگست، 2022، 12:53 AM

شمالی کوریا کے سربراہ کی حالت تشویشناک، بہن نے تصدیق کردی

شمالی کوریا کے سربراہ کی حالت تشویشناک، بہن نے تصدیق کردی

شمالی کوریا کے صدر کی بہن نے تصدیق کی ہے کہ کم جونگ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سے اُن کی حالت تشویشناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی میڈیا سے نقل کیاہےکہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی حالت کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث شدید تشویشناک ہے جس کی تصدیق ان کی بہن کم یو جونگ بھی کرچکی ہیں۔کم یو جونگ نے پڑوسی ملک جنوبی کوریا پر الزام عائد کیا کہ جنوبی کورین حکام شمالی کوریا کے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ کورونا وائرس ہماری وجہ سے پھیل رہا ہے۔
کم یو جونگ نے متنبہ کیا کہ اگر جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے خلاف منفی پروپیگنڈا بند نہیں کیا تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا میں کورونا کے حالیہ لہر کے دوران جنوبی کوریا نے گیس کے غباروں کے ذریعے منفی پروپیگنڈے کے پمفلٹ سرحد کے اس پار بھیجے تاکہ شمالی کوریا کو بدنام کیا جاسکے۔

News ID 1911965

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha